مذموم سیاسی مقاصد کے لیے عوام کی جانوں سے کھیلنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تمام تر سازشوں کا پردہ فاش ہو گیا ہے، جبکہ پلوامہ حملے سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے انسانی جرائم میں ملوث مودی حکومت کے اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں کی قلعی کھول دی ہے۔
مذموم سیاسی مقاصد کے لیے عوام کی جانوں سے کھیلنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تمام تر سازشوں کا پردہ فاش ہو گیا ہے، جبکہ پلوامہ حملے سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے انسانی جرائم میں ملوث مودی حکومت کے اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں کی قلعی کھول دی ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سنتان پانڈے نے واضح کیا کہ 2019 میں ہونے والا پلوامہ حملہ کسی غیر ملکی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ بی جے پی کی منصوبہ بند ی سازش کا حصہ تھا۔
سنتان پانڈے کے مطابق بی جے پی نے اپنی نااہلی اور عوام سے جھوٹ چھپانے کے لیے پلوامہ حملے کا ڈھونگ رچایا، تاہم آج تک یہ نہیں بتایا جا سکا کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی عوام کے جذبات کو بھڑکا کر اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ بغیر کسی تحقیقات، ثبوت اور شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی فاشسٹ مودی حکومت کا مستقل وطیرہ بن چکا ہے۔
بھارتی رہنما کے مطابق بمبئی، پلوامہ، سمجھوتہ ایکسپریس اور پہلگام جیسے واقعات مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشنز کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد مذموم سیاسی عزائم کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام اب مودی حکومت کے ان ہتھکنڈوں اور اقتدار کے لیے رچائی گئی سازشوں کو پوری طرح پہچان چکے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *