728 x 90

ڈیجیٹل گھریلو معاشی سروے دوہزار چوبیس، پچیس کا باقاعدہ آغاز

ڈیجیٹل گھریلو معاشی سروے دوہزار چوبیس، پچیس کا باقاعدہ آغاز

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج (جمعرات ) کو اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل گھریلو معاشی سروے دوہزار چوبیس پچیس کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے مطابق شرحِ خواندگی ساٹھ فیصد سے بڑھ کر تریسٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ سروے کے مطابق اسکول نہ جانے والوں بچوں کی تعداد تیس فیصد سے کم

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج (جمعرات ) کو اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل گھریلو معاشی سروے دوہزار چوبیس پچیس کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے مطابق شرحِ خواندگی ساٹھ فیصد سے بڑھ کر تریسٹھ فیصد ہو گئی ہے۔

سروے کے مطابق اسکول نہ جانے والوں بچوں کی تعداد تیس فیصد سے کم ہو کر بیس فیصد رہ گئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت چونتیس فیصد سے بڑھ کر ستر فیصد ہو گئی ہے، جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد سترہ فیصد سے بڑھ کر ستاون فیصد ہو گئی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق مکمل حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح اڑسٹھ فیصد سے بڑھ کر تہتر فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ماحول دوست ایندھن استعمال کرنے والے افراد کی تعداد پینتیس فیصد سے بڑھ کر اڑتیس فیصد ہو گئی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos