وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں جدید طرز پر سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں جدید طرز پر سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے 10 روز میں سٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کر لیا۔
اجلاس میں کشمیر چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے ”سمارٹ انڈر پاس” کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر اسلام آباد میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کو مفاد عامہ کیلئے بہترین استعمال کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *