نائب وزیراعظم اسحاق ڈارآج(جمعہ) کو بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن گئے اوربنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیا۔ انہوں نے تعزیتی کتاب پربھی دستخط کئے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ خالدہ ضیاء کاانتقال ان کے خاندان اوربنگلہ دیش کے عوام کے لئے ایک بڑانقصان ہے۔ انہوں نے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارآج(جمعہ) کو بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن گئے اوربنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیا۔
انہوں نے تعزیتی کتاب پربھی دستخط کئے۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ خالدہ ضیاء کاانتقال ان کے خاندان اوربنگلہ دیش کے عوام کے لئے ایک بڑانقصان ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیگم خالدہ ضیاء نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اوراپنے ملک کی بہتری کیلئے وقف کردی۔مشکل وقت میں ان کے عزم وہمت اورقیادت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ملک اورعوام کی خدمت کی قدر کرنے والے انہیں احترام کے ساتھ یادرکھیں گے۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان سے اظہاریکجہتی کرتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ ملکرکام کرنے کاخواہشمندہے۔
قائم مقام ہائی کمشنر نے ہائی کمیشن آنے اورتعزیتی کتاب میں تاثرات درج کرنے پراسحاق ڈار کاشکریہ اداکیااورکہاکہ یہ اظہاربنگلہ دیش اورپاکستان کے درمیان پائیداردوستی کے تعلق کی عکاسی کرتاہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *