728 x 90

دہشتگردوں کی حکومتی سرپرستی کے بعد طالبان رجیم کے انسانیت سوز جرائم کا بھی پردہ چاک

دہشتگردوں کی حکومتی سرپرستی کے بعد طالبان رجیم کے انسانیت سوز جرائم کا بھی پردہ چاک

طالبان رجیم کو حاصل بھارتی سرپرستی خطہ کے ساتھ ساتھ خود افغانستان کو بھی آگ میں جھونکنے لگی۔ طالبان رجیم کے بہیمانہ مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے بعد افغان جرائد کے بھی ہوشربا انکشافات۔ افغان جریدہ ھشت صبح کا 2025 کے دوران طالبان کیجانب سے سابق فوجی اہلکاروں کو منظم انداز میں

طالبان رجیم کو حاصل بھارتی سرپرستی خطہ کے ساتھ ساتھ خود افغانستان کو بھی آگ میں جھونکنے لگی۔

طالبان رجیم کے بہیمانہ مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے بعد افغان جرائد کے بھی ہوشربا انکشافات۔

افغان جریدہ ھشت صبح کا 2025 کے دوران طالبان کیجانب سے سابق فوجی اہلکاروں کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کا انکشاف۔

ھشت صبح کے مطابق :

طالبان نے 2025 میں 29 صوبوں میں 123 سابق فوجی اہلکار بے دردی سے قتل کیے ۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ طالبان نے 20 صوبوں میں 131 سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

رپورٹ کے مطابق :

طالبان کی جیلوں میں سابق فوجیوں پر بجلی کے جھٹکے، گرم سلاخیں اور فولادی کیبلوں سے تشدد کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان رجیم کی جانب سے بیشتر گرفتاریاں بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے کی گئیں۔

متاثرہ خاندانوں نے اعتراف کیا کہ طالبان نے انہیں میڈیا سے بات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، رپورٹ

اقوامِ متحدہ امدادی مشن برائے افغانستان بھی طالبان کی سابق سرکاری اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کیخلاف ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اور تشدد کی تصدیق کر چکا ہے۔

اقوام متحدہ اور ماہرین کے مطابق طالبان کے مظالم خوف، سنسرشپ اور دھمکیوں کے باعث(عالمی منظر نامہ سے) چھپے رہے۔

خطہ میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات کے باوجود بھارت کی پشت پناہی طالبان رجیم کو مزید بے لگام کر رہی ہے، ماہرین ۔

سفاک طالبان رجیم کاانتہاپسند اور جابرانہ رویہ خطہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کیلئے بھی شدیدخطرات کا باعث بن چکا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos