728 x 90

صدر،وزیراعظم کا کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ

صدر،وزیراعظم کا کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حق خودارادیت کی منصفانہ اور پُرامن جدوجہد میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ آج منائے جانے والے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے الگ الگ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حق خودارادیت کی منصفانہ اور پُرامن جدوجہد میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آج منائے جانے والے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ 1949میں اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کی منظوری کی یاددلاتی ہے جس میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے حق کو تسلیم کیا گیا تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا یہ حق دلانے کے اس عزم کی تکمیل نہ ہوسکی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر بھارت پرزوردے کہ وہ 5اگست 2019کے اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لیکر کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے۔

پاکستان نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اپنے دیرینہ وعدے کی پاسداری کرے اور جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل کو یقینی بنانے میں اپنابھرپور کردار ادا کرے۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں بیان کردہ حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ ہمارے دور کا ایک بڑا المیہ ہے کیونکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوام منظم جبر، انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں اور اپنے بنیادی حقوق سے مسلسل انکار برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے غیر متزلزل عزم و حوصلے اور استقامت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos