728 x 90

حکومت کا اگلے چھ ماہ تک گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

حکومت کا اگلے چھ ماہ تک گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

حکومت نے اگلے چھ ماہ تک گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان  وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں یہ ریلیف وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیا

حکومت نے اگلے چھ ماہ تک گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان  وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں یہ ریلیف وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا جبکہ قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اصلاحات کے باعث تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے اور کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے، بجلی گھر آئی جی سیپ ڈیمانڈ سے زائد گیس لے رہے ہیں ۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں کہا گیا کہ ایس این جی پی ایل میں یو ایف جی نقصانات 9 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد ہو گئے جبکہ ایس ایس جی سی میں یو ایف جی نقصانات 17 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد ہو گئے ۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گیس نیٹ ورک پر آئی او ٹی مانیٹرنگ سسٹم فعال، پریشر ڈراپ پر سوئی کمپنی فوری الرٹ ہو رہی ہے۔

سوئی کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بڑھا دیے گئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos