728 x 90

قومی ہنگامی امدادی ادارے نے موسم برسات کے لیے انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام کا اجراء کردیا

قومی ہنگامی امدادی ادارے نے موسم برسات کے لیے انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام کا اجراء کردیا

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے مون سون دوہزار چھبیس کیلئے انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام کا اجراء کیا ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیراہتمام بنیادی ڈھانچے کی جانچ کے موضوع پر قومی سیمینار میں بتائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سرکاری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے مون سون دوہزار چھبیس کیلئے انفراسٹرکچر آڈٹ پروگرام کا اجراء کیا ہے۔

یہ بات اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیراہتمام بنیادی ڈھانچے کی جانچ کے موضوع پر قومی سیمینار میں بتائی گئی۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان کے سرکاری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور خطرے سے آگاہ تصور کے ذریعے مربوط اور طویل مدتی پائیداری اقدامات میں اضافہ کرنا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہائوسنگ و تعمیرات کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ سیلاب اور موسمیاتی آفات کے دوران پاکستان کو کمزوراور نامناسب بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے بھاری انسانی اورمعاشی نقصانات اٹھانے پڑے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعا م حیدر ملک نے کہا کہ ادارے کی توجہ آفات کے دوران ملک بھر میں اہم بنیادی ڈھانچے کو مضبوط جانچ کے مشترکہ لائحہ عمل ، حکمت عملیوں اور نظام الاوقات پر مرکوزہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos