وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پچپن ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز صوبے کے عوام کی بہترین انداز میں خدمت کریں گے۔ لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہر گھر انہ کا ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کے لیے ڈیجیٹل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پچپن ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز صوبے کے عوام کی بہترین انداز میں خدمت کریں گے۔
لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہر گھر انہ کا ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز ابھرتے ہوئے صحت کے رجحانات کی نشاندہی کرنے اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے بیماریوں سے متعلق پورٹل پر ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے بھر میں گلیوں اور محلوں میں ایک ہزارسے زائد “کلینکس آن وہیلز” صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *