728 x 90

تحریک انصاف ریاستی اداروں کے خلاف اپنی منفی مہم ترک کرے، وزیر اطلاعات

تحریک انصاف ریاستی اداروں کے خلاف اپنی منفی مہم ترک کرے، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مختلف گروپوں میں تقسیم پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔  اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ بات چیت ہونی چاہیے لیکن پاکستان تحریک انصاف کو پہلے ریاستی اداروں کے خلاف اپنی منفی مہم ترک

وزیراطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مختلف گروپوں میں تقسیم پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

 اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ بات چیت ہونی چاہیے لیکن پاکستان تحریک انصاف کو پہلے ریاستی اداروں کے خلاف اپنی منفی مہم ترک کرنی چاہیے۔

سال دوہزارپچیس کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ پاکستان کیلئے ہرحوالے سے کامیابیوں کا سال تھا۔

معرکہ حق میں پاکستان کی فیصلہ کن جیت کا تذکرہ کرتے ہوئے عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ اس حقیقت کی عالمی سطح پر تصدیق کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ نے سات بھارتی لڑاکا طیارے مارگرائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر کی مد میں تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے اورملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ ملک کی مدبر سیاسی وعسکری قیادت کے پیش نظر دنیا اب پاکستان کو انتہائی احترام سے دیکھتی ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos