وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اوران کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے بیرون ملک
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اوران کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے گزشتہ ماہ ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں نے تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجیں جو ملک کے معاشی استحکام کیلئے ان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات زر گزشتہ سال بھیجی گئی ترسیلات زر کی نسبت سولہ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے ترسیلات زر میں اس اضافے کو حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا واضح اظہار قراردیا۔
انہوں نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرنے اور مسلسل مالی معاونت کے ذریعے قومی ترقی میں ان کے کردارکو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *