728 x 90

پاکستان کا او آئی سی پرصومالیہ کی خودمختاری کے خلاف ہرقسم کی کارروائی مسترد کرنے پرزور

پاکستان کا او آئی سی پرصومالیہ کی خودمختاری کے خلاف ہرقسم کی کارروائی مسترد کرنے پرزور

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ہم آواز ہو کر صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کو یکسر مسترد کریں۔ یہ اپیل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج (اتوار) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ہم آواز ہو کر صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کو یکسر مسترد کریں۔

یہ اپیل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج (اتوار) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں کہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اجلاس اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کی خود مختاری پر حملے کے خلاف ہماری باہمی یکجہتی کا مظہر ہے۔

نائب وزیراعظم نے صومایہ کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سا لمیت کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے غیر قانونی اسرائیلی اقدام اور اس کے وزیر خارجہ کے ناپسندیدہ اور اشتعال انگیز دورے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت صومالیہ کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہِ راست حملہ اور عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک مثال ہے جو خطے اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی ڈھٹائی اور شرانگیزی خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے اور انتہا پسند گروہوں کی دراندازی اور استحصال کا راستہ کھول رہی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ صومالیہ سیاسی اور ادارہ جاتی حوالے سے حوصلہ افزاء اور ٹھوس پیشرفت کر رہا ہے اور اس مثبت پیشرفت کی ہر صورت حفاظت اور اسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی جانب سے تمام ریاستوں اور تنظیموں کو صومالی لینڈ کے حکام سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے گریز کرنے کے مطالبے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos