728 x 90

ماحولیاتی اثرات،پاکستان پیرس معاہدے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،رومینہ خورشید

ماحولیاتی اثرات،پاکستان پیرس معاہدے پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،رومینہ خورشید

ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشیدعالم نے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی اورماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے محفوظ مستقبل کے لئے پیرس معاہدے پرعملدرآمدکاپاکستان کابھرپورعزم ظاہر کیاہے۔ قابل تجدیدذرائع سے توانائی کے حصول کے بین الاقوامی ادارے کے ابوظہبی میں ہونیوالے سولہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے

ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشیدعالم نے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی اورماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے محفوظ مستقبل کے لئے پیرس معاہدے پرعملدرآمدکاپاکستان کابھرپورعزم ظاہر کیاہے۔

قابل تجدیدذرائع سے توانائی کے حصول کے بین الاقوامی ادارے کے ابوظہبی میں ہونیوالے سولہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیامیں تیزی سے ایسا ملک بن کر سامنے آیا ہے جہاں شمسی توانائی کااستعمال تیزی سے بڑھ رہاہے اوروہ دوہزارپچیس کے اختتام تک بارہ گیگاواٹ آف گرڈ اورچھ گیگاواٹ سے زیادہ نیٹ میٹرڈشمسی توانائی کی صلاحیت والاملک بن گیا ہے۔

رومینہ خورشید نے دوہزارتیس تک توانائی کی مجموعی پیداوارمیں ساٹھ فیصد تک قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کاپاکستان کا ہدف دہرایا۔

انہوں نے قابل تجدیدذرائع سے توانائی کے حصول کے ادارے اوراس کے رکن ممالک پر زوردیا کہ وہ ترقی پذیرملکو ں کیلئے نرم شرائط پر مالی معاونت کی فراہمی میں اضافہ کریں اورتوانائی کے مشترکہ تحفظ کے لئے علاقائی تعاون کومستحکم کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos