قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے تعلیم کے شعبے میں بڑے چیلنجز سے نمٹنے اور نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی دنیا کیلئے تیار کرتے ہوئے ملک کی پائیدار تعلیمی شراکت داری پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں یونیورسٹی آف لندن کے وفد اور اس سے فارغ التحصیل طلباء
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے تعلیم کے شعبے میں بڑے چیلنجز سے نمٹنے اور نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی دنیا کیلئے تیار کرتے ہوئے ملک کی پائیدار تعلیمی شراکت داری پر زور دیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں یونیورسٹی آف لندن کے وفد اور اس سے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
قائم مقام صدر نے تعلیمی سفارت کاری کو بین الاقوامی تعلقات کے مضبوط ترین ذرائع میں سے ایک قرار دیا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان میں یونیورسٹی آف لندن کی موجودگی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان علم، امیدوں اور شراکت داری کے پل کی علامت ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کی عالمی حیثیت اور مختلف شعبوں میں انسانی ترقی میں اس کی تقریبا دو صدیوں کی شراکت کو خراج تحسین پیش کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وفد کے دورے سے باہمی اشتراک عمل کی نئی راہیں کھلیں گی جس سے خاص طور پر ان طلبا کو فائدہ پہنچے گا جو ملک کا مستقبل ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے ساتھ طویل وابستگی اور قانون کے پروگراموں میں پاکستان پر مرکوز ماڈیولز متعارف کرانے پر یونیورسٹی کو سراہا۔
انہوں نے ایک سابق طالب علم کے طور پر اپنے تجربے سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سے حاصل کردہ تعلیم سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کو تقویت ملی ہے۔
اس موقع پر جسٹس عائشہ ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم تک رسائی ایک بنیادی حق ہے۔
انہوں نے نمایاں اداروں کے فارغ التحصیل افراد پر زور دیا کہ وہ ادارہ سازی میں اپنا حصہ ڈالیں اور معیارات کو برقرار رکھیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ایک جیسے مواقع سے محروم ہیں۔
رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے طلبا میں تحقیق کی مضبوط صلاحیتیں پیدا کی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *