728 x 90

ترکیہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز، عالمی سطح پر ملک بدری کا سلسلہ جاری

ترکیہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز، عالمی سطح پر ملک بدری کا سلسلہ جاری

افغان طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغان شہریوں کی بڑی تعداد مختلف ممالک کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ افغان میڈیا ادارے خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں

افغان طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث افغان شہریوں کی بڑی تعداد مختلف ممالک کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

افغان میڈیا ادارے خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں رہائشی دستاویزات نہ رکھنے پر 18 افغان باشندوںکو گرفتار کر کے ڈی پورٹیشن سینٹرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ترکیہ میں 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوںکو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکہ، پاکستان، ایران، برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک میں پہلے ہی غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک بدری کا عمل جاری ہے جبکہ امریکہ سمیت کئی ممالک افغان شہریوں پر ویزہ پابندیاں بھی عائد کر چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مختلف ممالک میں افغان شہریوں کی بیدخلی کی بڑی وجوہات میں انتہا پسند نظریات، شدت پسند سرگرمیوں اور قانون شکنی کے واقعات شامل ہیں۔ گزشتہ سال واشنگٹن میں ایک افغان نژاد دہشت گرد کی فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جبکہ جرمنی کے شہر میونخ میں ایک افغان باشندے نے ہجوم پر گاڑی چڑھا کر 25 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

حالیہ دنوں میں ایران نے بھی دراندازی کی کوشش کرنے والے متعدد افغان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کیا، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایران سے لاکھوں افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں عدم استحکام اور دہشت گرد عناصر کی موجودگی ہمسایہ اور دیگر ممالک کے لیے مسلسل خطرات کا باعث بن رہی ہے۔عالمی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مقف کی تائید اور خطے میں امن و استحکام کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos