728 x 90

بلوچستان کے محنت کشوں کے لیے تاریخی دن، پانچ جدید ورکرز ہسپتالوں کا افتتاح

بلوچستان کے محنت کشوں کے لیے تاریخی دن، پانچ جدید ورکرز ہسپتالوں کا افتتاح

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے بلوچستان کے دور دراز اور کان کنی کے اہم علاقوں پشین، دالبندین، نوکنڈی، چمالانگ اور مسلم باغ میں قائم پانچ جدید، مکمل سہولیات سے آراستہ 25،25 بستروں پر مشتمل ورکرز ہسپتالوں کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی

وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے بلوچستان کے دور دراز اور کان کنی کے اہم علاقوں پشین، دالبندین، نوکنڈی، چمالانگ اور مسلم باغ میں قائم پانچ جدید، مکمل سہولیات سے آراستہ 25،25 بستروں پر مشتمل ورکرز ہسپتالوں کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، لیبر ایڈوائزر بلوچستان سردار غلام رسول عمرانی، وفاقی سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری، سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد، محکمہ صحت بلوچستان کے اعلیٰ حکام، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے افسران اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ ہسپتال عمارتیں نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کا اپنے محنت کشوں سے کیا گیا ایک وعدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہسپتال بین الاقوامی محنت تنظیم (ILO) کی ہدایات کے مطابق تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ صنعتی اور کان کن محنت کشوں کو مفت اور باعزت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہسپتال 2018 میں تعمیر ہو چکے تھے مگر مختلف انتظامی وجوہات کے باعث غیر فعال رہے، تاہم وفاقی وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں سے اب انہیں مکمل طور پر فعال کر کے محکمہ صحت بلوچستان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان ہسپتالوں سے نہ صرف ورکرز اور ان کے اہل خانہ بلکہ بلوچستان کے عام عوام بھی بلا معاوضہ استفادہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مزدور دوست پالیسیوں کو سراہا اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امن و استحکام کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے لیبر ایڈوائزر بلوچستان سردار غلام رسول عمرانی نے بھی خطاب کیا جبکہ وفاقی وزیر، وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ قبل ازیں محکمہ صحت بلوچستان اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos