آج رات شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شب معراج کے مقدس اور بابرکت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ شبِ معراج امتِ مسلمہ
آج رات شب معراج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے شب معراج کے مقدس اور بابرکت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ شبِ معراج امتِ مسلمہ کے لیے عظیم الشان روحانی اور ایمانی اہمیت کی حامل رات ہے، جس میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا فرمایا۔
صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ معراج ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ پختہ ایمان، صبر اور اطاعت کے ذریعے انسان بلند ترین اخلاقی اور روحانی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ واقعہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ آزمائشیں اور مشکلات عارضی ہوتی ہیں جبکہ اللہ تعالی کی رحمت اور نصرت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شبِ معراج مسلمانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، باہمی رواداری، برداشت، اخوت اور عدل و انصاف کو فروغ دیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *