728 x 90

کراچی ، گل پلازہ،آتشزدگی کے واقعے میں چھ افراد جاں بحق

کراچی ، گل پلازہ،آتشزدگی کے واقعے میں چھ افراد جاں بحق

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم چھ افراد جاں بحق اور بائیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ کے ایم سی، پاک بحریہ، رینجرز اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم چھ افراد جاں بحق اور بائیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

کے ایم سی، پاک بحریہ، رینجرز اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آگ بجھانے کا آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

واقعے اور لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات ڈپٹی کمشنر سائوتھ کے فون نمبرز 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر دی جا سکتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos