728 x 90

وزیرداخلہ اور امریکی وفد کا سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

وزیرداخلہ اور امریکی وفد کا سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ سکیورٹی اور سرحدی انتظام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نتالی بیکر کی قیادت میں ملنے والے امریکی وفد کی اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران ہوا۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات کے فروغ

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ سکیورٹی اور سرحدی انتظام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نتالی بیکر کی قیادت میں ملنے والے امریکی وفد کی اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

فریقین نے انسداد دہشت گردی میں معاونت کے پروگرام اور منشیات اور قانون نافذ کرنے والے امور کے بین الاقوامی بیورو کے ساتھ موجودہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے جدید سافٹ وئیر استعمال کیا جائے گا۔

وفد نے ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کیلئے تربیتی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں امریکی تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فارٹرانسفارمیشن کرائم اور ایک اکیڈیمی کے قیام سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos