728 x 90

پاکستان اور صومالیہ کا انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور صومالیہ کا انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی

وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

فریقین نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور تربیت، سرحدی نظم و نسق اورآفات سے نمٹنے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور مجموعی سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔

دونوں وزرا نے مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صومالیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کے اسلام آباد کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos