728 x 90

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔

کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مقامی دہشت گردوں کے سرغنہ فاروق عرف سورو کو دہشت گردوں عدیل اور وسیم سمیت ہلاک کر دیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos