پنجاب حکومت نے شہری بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اکاون شہروں میں مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ رواں سال جون تک مکمل کیا جائے جس میں ہرشہر کے نکاسی
پنجاب حکومت نے شہری بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اکاون شہروں میں مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ رواں سال جون تک مکمل کیا جائے جس میں ہرشہر کے نکاسی آب کے نظام اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے پر توجہ دی جائے۔
مریم نواز شریف نے وہاڑی اور شیخوپورہ میں بھی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے ہر شہر میں نکاسی آب کے نظام سمیت بنیادی ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ پورے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام میں پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کریںگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *