سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چوبیس خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چوبیس خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چودہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک اور آپریشن ضلع خیبر میں کیا گیا جس کے دوران مزید دس خوارج مارے گئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *