بھارت کی ریاست منی پور میں حال ہی میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بدامنی کے دوران مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا اور فوجیوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقامی رہائشیوں نے بھارتی فوجی
بھارت کی ریاست منی پور میں حال ہی میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق بدامنی کے دوران مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا اور فوجیوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی رہائشیوں نے بھارتی فوجی افسروں کو کھلم کھلا دھمکیاں دیں اور حفاظتی چوکیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے خبردار کیا اگر چوکیاں ختم نہ کی گئیں تو عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔
”بھارتی فوج واپس جاؤ” کے نعرے لگاتے ہوئے مقامی افراد نے الزام عائد کیا کہ فوج کی موجودگی علاقے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔
رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوج عوامی دباؤ کے باعث علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی جس سے امن و امان کی صورت حال مزید غیر یقینی ہو گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *