اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نےطالبان رجیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کو دہشتگرد، غیرقانونی اورعوام دشمن قراردے دیا۔ انہوں نے طالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمسترد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طالبان رجیم پرتنقید کرتے ہوئے قائم مقام افغان مندوب نے
اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نےطالبان رجیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کو دہشتگرد، غیرقانونی اورعوام دشمن قراردے دیا۔ انہوں نے طالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طالبان رجیم پرتنقید کرتے ہوئے قائم مقام افغان مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی ان حکومتوں کا آئینی و جائز حق ہے جوعوامی امنگوں کی بنیاد پربرسراقتدارآئی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 5سال میں طالبان رجیم نے نہ افغان عوام کے جائز مطالبات مانے اور نہ ہی عالمی برادری کی پرواہ کی۔
نصیر احمد فائق کے مطابق بین الاقوامی دہشتگرد گروں کی سرپرستی اورحمایت سے افغانستان اور خطےمیں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ افغانستان میں کوئی جائز قومی نظام موجود نہیں، کرپشن، بیروزگاری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی بلندترین سطح پرپہنچ چکی۔
انہوں ے سوال اٹھایا کہ طالبان رجیم کس بنیاد پراقوام متحدہ میں نشست مانگ رہی ہے؟
ماہرین کے مطابق افغان مندوب کا یہ سخت ردعمل طالبان رجیم کےطرز حکمرانی پر عالمی برادری کے مسلسل عدم اعتماد اور سنگین تحفظات کی عکاسی کرتا ہے۔
طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو عالمی تنہائی، معاشی بحران اور انسانی مسائل کےایک پیچیدہ دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *