اسلام کا لبادہ اوڑھے افغان طالبان رجیم کے انسانیت سوز مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے لگے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رہنماؤں اور جنگجوؤں نے خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کا ارتکاب کیا۔ افغان میڈیا افغان انٹرنیشنل کے مطابق یوناما نے سال 2025 میں 21 ایسے کیسوں کو دستاویزی شکل
اسلام کا لبادہ اوڑھے افغان طالبان رجیم کے انسانیت سوز مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے لگے۔
اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رہنماؤں اور جنگجوؤں نے خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کا ارتکاب کیا۔ افغان میڈیا افغان انٹرنیشنل کے مطابق یوناما نے سال 2025 میں 21 ایسے کیسوں کو دستاویزی شکل دی۔
رپورٹ کے مطابق طالبان حکام اور جنگجوؤں نے افغان خواتین کو انفرادی اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یوناما کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام اپنی اعلان کردہ پابندی کے باوجود خود بھی خواتین کی جبری شادیوں میں ملوث ہیں۔
طالبان حکام نے احتجاج کرنے والی خواتین کو حراست میں لے کر تشدد، بدسلوکی اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے(این ڈی ایس ) کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے طالبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ان سنگین الزامات کے بعد معاملے کی آزاد، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
ماہرین کے مطابق طالبان کا نام نہاد “اسلامی نظام” ایک ڈھونگ ہے اور یہ ٹولہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اپنا اقتدار قائم رکھے ہوئے ہے۔
افغان طالبان کے ہاتھوں خواتین کے جنسی استحصال سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ اسلام کے نام پر اپنے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *