728 x 90

اسحاق ڈار کا امریکہ کے ساتھ تذویراتی و اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار کا امریکہ کے ساتھ تذویراتی و اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تجارت، سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط میں اضافے کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تذویراتی اور اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں ریان زنکے اور مائیکل بومگارٹنر سمیت امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان اور امریکی کاروباری رہنماؤں کے ایک

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تجارت، سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط میں اضافے کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تذویراتی اور اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ریان زنکے اور مائیکل بومگارٹنر سمیت امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان اور امریکی کاروباری رہنماؤں کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے اور اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطوں سے باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کو تقویت مل رہی ہے۔

علاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بات چیت، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں سہولت کاری کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ ایران مذاکرات میں ایک مخلص سہولت کار کے طور پر بھی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے اس سال کے شروع میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، توانائی، دفاع، مینوفیکچرنگ، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے انتظامی طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے، انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور مسابقتی مراعات کے ذریعے خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی پارکس سمیت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو  سہولت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان امریکی کاروباری اداروں اورسرمایہ کاروں سے تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور یقین ظاہر کیا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos