728 x 90

ریاستِ پاکستان بلوچستان کی پائیدار ترقی کیلئے عوام کے ساتھ براہِ راست روابط کیلئے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ریاستِ پاکستان بلوچستان کی پائیدار ترقی کیلئے عوام کے ساتھ براہِ راست روابط کیلئے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان بلوچستان میں پائیدار ترقی یقینی بنانے کے لیے صوبے کے عوام کے ساتھ براہِ راست روابط کے لیے پُرعزم ہے۔ آج سہ پہر راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرداروں یا

 فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان بلوچستان میں پائیدار ترقی یقینی بنانے کے لیے صوبے کے عوام کے ساتھ براہِ راست روابط کے لیے پُرعزم ہے۔

آج سہ پہر راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرداروں یا اشرافیہ کو خوش کرنے کے بجائے بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پہاڑوں اور میدانوں میں ہر جگہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پر پاکستان کے ہر شہری کی عزت، جان اورمال کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کرنے والوں کو اپنے اعمال کی قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہزاروں آپریشنز کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز بلوچستان پولیس کے ساتھ مل کر کیے جاتے ہیں۔

احمد شریف چودھری نے کہا کہ تین سو سے زائد بھارتی ویب سائٹس بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے پر کام کر رہی ہیں۔

دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ پر بات کرتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہا کہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ارب روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ان اقدامات سے بدحواسی کا شکار ہیں کیونکہ دہشت گرد گروہوں کے اسمگلنگ نیٹ ورکس کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں اربوں روپے مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سوڈیمز کے منصوبے کے تحت باون ڈیم مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر ستر ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ سولہ نئے تعلیمی ادارے اور صحت عامہ کے دو مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جھینگے کی فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے بھی خاطرخواہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘بلوچستان گرین انیشیٹو’ کے تحت کسانوں کو قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاغی سے کراچی تک معدنی راہداری کے تحفظ کے لیے ایف سی ویسٹ قائم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت آٹھ سو سے زائد پاکستانیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعادہ کیا کہ ریاست نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos