صدر مملکت کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو 133ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 133ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ محترمہ…

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 133ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم محمد علی جناح کی قابلِ اعتماد ساتھی، تحریکِ پاکستان کی نمایاں رہنما اور جمہوری اقدار کی مضبوط علمبردار تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مادرِ ملت نے خواتین کو قومی زندگی اور تحریکِ آزادی میں موثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ان کی انتھک جدوجہد آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قوم محترمہ فاطمہ جناح کی قومی، جمہوری اور سماجی خدمات کو ہمیشہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے مادرِ ملت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔


