728 x 90

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے بیانات سے بھارت کے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو

وزیراعظم شہباز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے بیانات سے بھارت کے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات واپس لے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے پُرامن حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos