728 x 90

وزیراعظم کا چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے عوامی سطح پر روابط اور دونوں ملکوں کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے درمیان تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چینی سفیر نے وزیراعظم کو صدر شی جن پنگ کا خط بھی پہنچایا، جس میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی ایک سو پانچویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم کے خط پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos