خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
متفرق

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر مبنی دو کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ فوج کے شعبہ…

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر مبنی دو کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اس کے بعد انتہائی موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان کے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آج ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید چھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

یہ کارروائیاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی مہم ”ردالفتنہ ۔ تین” کے تحت کی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں