افغانستان میں طالبان رجیم نے پولیس کے نئے نام نہاد قانون کی آڑ میں مظاہروں پر پابندی عائد کر کے عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھین لیا ہے۔ افغان میڈیا “افغانستان انٹرنیشنل” اور “کابل ناؤ” کے مطابق طالبان رجیم نے نئے قانون کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندیاں عائد کر کے پولیس
افغانستان میں طالبان رجیم نے پولیس کے نئے نام نہاد قانون کی آڑ میں مظاہروں پر پابندی عائد کر کے عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھین لیا ہے۔
افغان میڈیا “افغانستان انٹرنیشنل” اور “کابل ناؤ” کے مطابق طالبان رجیم نے نئے قانون کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندیاں عائد کر کے پولیس کے غیرقانونی اختیارات مزید بڑھا دئیے ہیں۔
افغان پولیس کے نئے قانون کے تحت گرفتار افراد کی حراست کی مدت 3 دن سے بڑھا کر 10 روز کردی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت پولیس کو مشتبہ افراد کے خلاف سخت زبان کے استعمال اور انہیں توبہ پر مجبور کرنے کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔متنازع قانون کی ایک اورغیرانسانی شق کے تحت افغان پولیس کو ملزمان کو موت کی دھمکی دینے کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *