ضلع جھنگ میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی متاثرہ مقامات پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوازش نگر، لیہ روڈ گڑھ موڑ کے قریب ایک گھر میں واشنگ مشین کا سوئچ لگاتے ہوئے 26 سالہ سورجیش زوجہ افضل علی کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون دم توڑ چکی تھی۔ لواحقین نے میت ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کیا، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔
دوسرے واقعے میں چک نمبر 175 موچیوالہ، فیصل آباد روڈ جھنگ میں مبینہ پرانی دشمنی پر کھیتوں میں کام کرنے والے 40 سالہ عبد الوحید ولد اللہ دتہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔
ادھر گڑھ موڑ کے قریب مدینہ گلشن ہوٹل، ملتان روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 10 سالہ محمد احمد، 8 سالہ علی عباس، 11 سالہ نایاب زہرا، 11 سالہ چاند علی اور 10 سالہ محمد عثمان شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ محمد احمد کو مزید طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کردیا گیا۔ دیگر زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *