خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ کے وکلا انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، جھنگ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا: گورنر پنجاب سلیم حیدر خانپاکستان معاشی استحکام کے حصول میں مسلسل پیشرفت کر رہا ہے: محمد اورنگزیبوزیراعظم کی ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کو مالی وسائل کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایتافغانستان میں طالبان مخالف مسلح تنظیموں کا مختلف علاقوں میں حملوں کا دعویٰغزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے تین سال مکملاحسن اقبال کا تعلیم، صحت اور غذائیت کو قومی ترجیحات میں شامل کرنے پر زورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہجوڈیشل ٹاور موجودہ جگہ پر بنانے کی بھرپور کوشش ہوگی، ناکامی کی صورت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس ترجیح ہوگا: نواز خان بلوچ
جھنگ

ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے 2027ء کے انتخابات، سپیرئیر لائرز فورم کی پی ایل اے امیدواران نواز خان بلوچ اور ملک حسنین علی کی حمایت میں تقریب کا انعقاد

جھنگ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سال 2027ء کے انتخابات کے سلسلے میں سپیرئیر لائرز فورم کے زیرِ اہتمام پی ایل اے (PLA) کے متفقہ امیدوار برائے صدر نواز خان بلوچ ایڈووکیٹ اور…

ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے 2027ء کے انتخابات، سپیرئیر لائرز فورم کی پی ایل اے امیدواران نواز خان بلوچ اور ملک حسنین علی کی حمایت میں تقریب کا انعقاد

جھنگ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سال 2027ء کے انتخابات کے سلسلے میں سپیرئیر لائرز فورم کے زیرِ اہتمام پی ایل اے (PLA) کے متفقہ امیدوار برائے صدر نواز خان بلوچ ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے سیکرٹری ملک حسنین علی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پی ایل اے کے کوآرڈینیٹر چوہدری شہباز گجر ایڈووکیٹ سمیت سینئر وکلاء اور بار رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے نواز خان بلوچ ایڈووکیٹ اور ملک حسنین علی ایڈووکیٹ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وکلاء برادری کے باہمی اتحاد اور بار کے معاملات میں مشترکہ مشاورت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل، بار کی فلاح و بہبود، وکلاء کے وقار اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے معاملات میں باہمی مشاورت، شفافیت اور وکلاء کی اجتماعی فلاح کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے پی ایل اے کے امیدواروں نواز خان بلوچ ایڈووکیٹ اور ملک حسنین علی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر امیدواران اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ بار کے آئندہ انتخابات اور وکلاء برادری کی فلاح سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں