فیلڈ مارشل کا بحرین سے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے…

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل نے مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔
ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو تسلیم کیا۔


