خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ کا گیس کے شعبے میں اصلاحات آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہڈچ کاروباری وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہسہ فریقی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان اور انگلینڈ کل مد مقابل ہونگےطالبان رجیم میں افغانستان سے دہشتگردی کے پھیلائوسے عالمی سطح پرتشویش میں اضافہبھارت: دُرگا پوجا کے دوران بھگدڑ سے 17 افراد ہلاکوزیر اعظم کی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو کی ہدایتفیلڈ مارشل ، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگوجھنگ میں آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی، 20 سے 30 روپے میں فروخت؛ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ
پاکستان

فیلڈ مارشل ، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان میں نو تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات…

فیلڈ مارشل ، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان میں نو تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے لائحہ عمل کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی اور تزویراتی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے سعودی سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ بطور سفیر اُن کی مدت دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں