صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ سے جلد نکلنے کا عندیہ، یورپ پر کڑی تنقید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ سے جلد نکلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں یورپی ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، امریکہ کو اب…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ سے جلد نکلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں یورپی ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، امریکہ کو اب مدد کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ یورپی ممالک کا ساتھ نہ دینا میں کبھی نہیں بھول سکتا، اگر یورپ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو امریکہ کو یورپ سے نکلنا پڑے گا، یورپی ممالک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا، ایران کی فوجی صلاحیت اور قیادت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہو چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت ختم ہو چکی ہے، ایرانی قیادت نے ضمانت مانگی ہے انہیں سابق رہنماؤں کی طرح نشانہ نہ بنایا جائے۔


