بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے مالدیپ کے صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو عوامی خدمات، قیادت، ادارہ جاتی ترقی، حکمرانی اور مالدیپ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد…

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو عوامی خدمات، قیادت، ادارہ جاتی ترقی، حکمرانی اور مالدیپ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
اس موقع پرمالدیپ کے صدر نے اعزازی ڈگری دینے پر یونیورسٹی سے اظہار تشکر کیا۔


