پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور برطانیہ نے انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور…

پاکستان اور برطانیہ نے انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور سکیورٹی کے لیے برطانوی وزیر مملکت ڈین جاروس کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سال کے دوران منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی تین سو تیس کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
انہوں نے اپ اسکیل منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی اداروں کی استعداد بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہو رہا ہے۔
برطانوی وزیر مملکت برائے سکیورٹی نے غیر قانونی ترک وطن کی روک تھام کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔


