نائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری
نائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے ایران کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے دی ہے۔ اس فتح نے…

نائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نے ایران کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی شکست دے دی ہے۔
اس فتح نے کوالیفائرز میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان ملک نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔
پاکستانی پولو ٹیم کوالیفائرز میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔


