خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر دفاع کا وسائل نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت پر زورفوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش فوڈ ایگ دو ہزار چھبیس کا چوتھا ایڈیشن آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگاغزہ میں غذائی اشیاء لے جانیوالی وین پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئےافغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دیملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہوزیراعظم کا خطے میں امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے پر پرتگال سے اظہارِ تشکرجھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) کا شہر کے بازاروں میں کریک ڈاؤن، تجاوزات اور بے قاعدگی ختم کرنے کا اعلانجھنگ: پولیس کے مؤثر تعاقب پر اغوا برآمد، 50 لاکھ مالیت کے مویشی اور مغوی بحفاظت بچا لیے گئے
بین الاقوامی

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور کئی صوبوں میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بین الاقوامی میگزین دی ڈپلومیٹ کے مطابق، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ…

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور کئی صوبوں میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بین الاقوامی میگزین دی ڈپلومیٹ کے مطابق، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اگست میں طالبان کے خلاف آپریشن محارب شروع کیا۔

گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سب سے زیادہ حملے قندھار اور ہلمند میں کیے جو روایتی طور پر طالبان کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

گروپ کے مطابق، اس نے اس سال یکم اگست سے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کے درمیان بائیس صوبوں میں ایک سو چھبیس حملے کیے، جن کے نتیجے میں طالبان کے 135اہلکار ہلاک ہوئے۔

ان حملوں میں طالبان اہلکاروں، فوجی اڈوں، چوکیوں اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کے اندرونی اختلافات اور حکمرانی کے مسائل، افغانستان کے مختلف صوبوں میں مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں