خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
گورنر خیبر پختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال کی بحالی کا افتتاح کر دیاگرین پاکستان انیشی ایٹوکے تحت زراعت اور آبپاشی کے نظام کی بہتری کے لیے حکومتی اقداماتصارفین کو چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، اسحاق ڈارایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا فائنل کل پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گاغزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے ہیںوزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمتوزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگوجھنگ میں رکشہ ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی لیکچر، کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت
جھنگ

جھنگ میں رکشہ ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی لیکچر، کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت

جھنگ: حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس جھنگ کے زیرِ اہتمام رکشہ ڈرائیورز کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی لیکچر…

جھنگ میں رکشہ ڈرائیورز کے لیے ٹریفک آگاہی لیکچر، کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت

جھنگ: حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس جھنگ کے زیرِ اہتمام رکشہ ڈرائیورز کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد نے رکشہ ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے رکشوں کے لیے فوری طور پر کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور دورانِ ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ اپنے ہمراہ رکھیں۔ انہوں نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، اوور لوڈنگ سے گریز کریں اور سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ سے اجتناب برتیں۔

ڈی ٹی او مسعود احمد کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ صرف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے بلکہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے رکشہ ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں