خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، آٹھ ماہ سے ڈی وی سی اجلاس نہ بلانے پر تشویشجھنگ میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چیکنگ، ریفلیکٹر ٹیپس اور بیک لائٹس کے بغیر چلنے والی ٹرالیوں کے چالان، متعدد بندجھنگ کی خوبصورتی کے لیے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت، داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہبند دروازوں کے پیچھے تشدد: گھریلو تشدد کے بارے میں وہ حقائق جنہیں معاشرہ دیکھنے سے قاصر ہےجھنگ: حویلی لعل کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 14 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد زخمیپاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑمعاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہپاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی
جھنگ

جھنگ میں بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، آٹھ ماہ سے ڈی وی سی اجلاس نہ بلانے پر تشویش

جھنگ: اتحاد بھٹہ مزدور یونین رجسٹرڈ جھنگ نے بھٹہ مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی (ڈی وی سی) کا اجلاس فوری بلانے اور مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز کے…

جھنگ میں بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، آٹھ ماہ سے ڈی وی سی اجلاس نہ بلانے پر تشویش

جھنگ: اتحاد بھٹہ مزدور یونین رجسٹرڈ جھنگ نے بھٹہ مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی (ڈی وی سی) کا اجلاس فوری بلانے اور مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یونین کا اجلاس ضلعی صدر شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں حسنین شوکت، اسحاق، حاکم، مجاہد عباس سمیت دیگر بھٹہ مزدوروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مزدوروں کو درپیش مسائل، ان کے حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ موجودہ لیبر آفیسر کی تعیناتی کو آٹھ ماہ گزر چکے ہیں، تاہم اس دوران ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس کے باعث مزدور اپنے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرنے سے محروم ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا کہ ڈی وی سی کا اجلاس فوری طلب کیا جائے تاکہ مزدوروں کی شکایات سنی جائیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

شرکاء نے مزید مطالبہ کیا کہ تمام بھٹہ مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز فوری بنائے جائیں تاکہ وہ لیبر کالونی میں ہونے والی آئندہ قرعہ اندازی میں حصہ لے کر پلاٹ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں۔ یونین رہنماؤں نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں