پاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی
پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کی مجموعی پیداوار چھ لاکھ بیالیس ہزار ایک سو اسی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی پیداوار میں سمندری ماہی گیری کا…

پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کی مجموعی پیداوار چھ لاکھ بیالیس ہزار ایک سو اسی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی پیداوار میں سمندری ماہی گیری کا حصہ چار لاکھ ستائیس ہزارایک سو اسی ٹن رہا جبکہ اندرونِ ملک آبی ذخائر سے دو لاکھ پندرہ ہزار ٹن مچھلی حاصل کی گئی۔
گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی سی فوڈ مصنوعات کی برآمدات چھپن کروڑ اسّی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔


