خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑمعاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہپاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیباچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد خمیم تین ساتھیوں سمیت ہلاکویسٹ انڈیز ٹور کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلانیمن کی مسلح افواج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاریمصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی میں آتشزدگی، 31 افراد ہلاک، 21 زخمیوزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے “محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح کر دیا
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے “محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں ادویات کی ٹریکنگ اور تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت صحت کی ایپلی کیشن "محفوظ دوا" کا افتتاح کر دیا ہے۔ انہوں نے آج…

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے “محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں ادویات کی ٹریکنگ اور تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت صحت کی ایپلی کیشن “محفوظ دوا” کا افتتاح کر دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس ایپ کو ایک شاندار اقدام قرار دیا جس کے ذریعے عوام ادویات کی اصلیت، قیمتوں اور دستیابی کی تصدیق کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اس ایپلی کیشن کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے کام کرے تاکہ اس بارے میں عوامی آگاہی پیدا کی جائے اور اس کے فوائد ہر گھر تک پہنچائے جا سکیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عام آدمی کے لیے ادویات کو سستی اور قابل رسائی بنانے کی غرض سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سماجی و معاشی بہبود کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گی۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس ایپ کے اجراء کو انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں