مصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی میں آتشزدگی، 31 افراد ہلاک، 21 زخمی
مصر کے شہر الجیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اکتیس افراد ہلاک اور اکیس…

مصر کے شہر الجیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اکتیس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرئع کے مطابق آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی اندازے کے مطابق آگ کے باعث موٹر سائیکلوں سمیت ستائیس گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔


