خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، آٹھ ماہ سے ڈی وی سی اجلاس نہ بلانے پر تشویشجھنگ میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چیکنگ، ریفلیکٹر ٹیپس اور بیک لائٹس کے بغیر چلنے والی ٹرالیوں کے چالان، متعدد بندجھنگ کی خوبصورتی کے لیے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت، داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہبند دروازوں کے پیچھے تشدد: گھریلو تشدد کے بارے میں وہ حقائق جنہیں معاشرہ دیکھنے سے قاصر ہےجھنگ: حویلی لعل کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 14 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد زخمیپاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑمعاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہپاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی
جھنگ

جھنگ میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چیکنگ، ریفلیکٹر ٹیپس اور بیک لائٹس کے بغیر چلنے والی ٹرالیوں کے چالان، متعدد بند

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد نے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی خصوصی چیکنگ کی۔ اس دوران بغیر ریفلیکٹر ٹیپس، بیک لائٹس اور…

جھنگ میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چیکنگ، ریفلیکٹر ٹیپس اور بیک لائٹس کے بغیر چلنے والی ٹرالیوں کے چالان، متعدد بند

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ مسعود احمد نے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی خصوصی چیکنگ کی۔ اس دوران بغیر ریفلیکٹر ٹیپس، بیک لائٹس اور حفاظتی علامات کے سڑکوں پر چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئے جبکہ ایسی ٹرالیوں کو بند بھی کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ٹی او مسعود احمد نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دھند اور رات کے اوقات میں حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹرالیوں کے پچھلے حصے پر ریفلیکٹر ٹیپس، بیک لائٹس اور حفاظتی علامات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ صرف ڈرائیورز بلکہ دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔

ٹریفک پولیس جھنگ کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں