جھنگ: حویلی لعل کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 14 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد زخمی
جھنگ: حویلی لعل مدولی روڈ پر روڈ کراس کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے…

جھنگ: حویلی لعل مدولی روڈ پر روڈ کراس کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس روانہ کردی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جھنگ منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 14 سالہ مبشر ولد تصور، 22 سالہ شفیق ولد شاہمند اور 24 سالہ جمشید ولد اخلاق شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کا تعلق حویلی لعل جھنگ سے ہے۔


