خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑمعاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہپاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیباچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد خمیم تین ساتھیوں سمیت ہلاکویسٹ انڈیز ٹور کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلانیمن کی مسلح افواج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاریمصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی میں آتشزدگی، 31 افراد ہلاک، 21 زخمیوزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے “محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح کر دیا
جھنگ

مجوزہ ڈرگ رولز پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کے تحفظات، ترامیم اور پالیسی سازی میں نمائندگی کا مطالبہ

جھنگ: مجوزہ ڈرگ اینڈ تھیراپیوٹک گڈز رولز پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قوانین میں ضروری ترامیم اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا…

مجوزہ ڈرگ رولز پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کے تحفظات، ترامیم اور پالیسی سازی میں نمائندگی کا مطالبہ

جھنگ: مجوزہ ڈرگ اینڈ تھیراپیوٹک گڈز رولز پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قوانین میں ضروری ترامیم اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) جھنگ، ہومیوپیتھ پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین نے صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ اور کونسل کے ممبر ڈاکٹر محمد عمران جماش سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ قوانین کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران الٹرنیٹو میڈیسن اسٹورز پر فارماسسٹ کی لازمی تقرری اور رجسٹریشن و لائسنسنگ فیسوں میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ان شعبوں کے لیے متعلقہ کونسلز سے منظور شدہ کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کی شمولیت یقینی بنائی جائے، جبکہ پالیسی سازی میں انہیں مؤثر نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے فیسوں کا تعین بھی زمینی حقائق اور معالجین کی معاشی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر پی ایچ ایم اے جھنگ پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین اور صدر پاکستان طبی ریفارمرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر و حکیم ظفر اقبال نول کے درمیان ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کے حقوق کے تحفظ اور مجوزہ ڈرگ رولز میں ترامیم کے لیے مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ باہمی مشاورت اور اتحاد کے ذریعے متعلقہ فورمز پر مشترکہ طور پر آواز اٹھائی جائے گی۔

صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور اطباء کے حقوق سے متعلق کونسل اور تنظیموں کا مؤقف حکومت پنجاب تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ملاقات میں وائس پرنسپل ایشیا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر محمد شفیع، ڈاکٹر احمد رضا، ڈاکٹر محمد فرحان، ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر جاوید اقبال ملاح، ڈاکٹر عنصر عباس، ڈاکٹر عبدالشکور، ڈاکٹر شاہد عباس اور ڈاکٹر محمد یوسف بھی موجود تھے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں